ہماری کہانی — Page 38
۳۸ ہوں گے جن میں سے سوائے ایک کے باقی سب جہنمی ہوں گے۔پوچھا گیا کہ جنتی کی کیا علامت ہونگے۔آپ نے فرمایا مَا اَنَا عَلَيْهِ واضحا بی یعنی جو میرے اور میرے اصحاب کے راستہ پر ہو گا۔ہر فرقہ کے علماء کہتے ہیں ہم ہی جنتی ہیں باقی سب جہنمی۔تو اب ہر شخص جس میں استطاعت اور جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو وہ تحقیق کرے اور جس کو اللہ تعالیٰ کے آگے حاضر ہونے کا یقین ہو اس کا فرض ہے کہ وہ تلاش کرے کہ کیا صحیح ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو اتنا علم نہیں ہے۔ہم نہیں جانتے کیسے تلاش کریں۔یہ بالکل غلط سمجھا گیا ہے۔ہر گز ایسا نہیں ہے۔آپ کو جتنا علم اور جتنی عقل دی گئی۔تا ہے وہ کافی ہے اور زیادہ ہے یہ اللہ تعالیٰ پر تہمت ہے کہ وہ علم اور عقل تو نہیں دیتا پھر جہنم میں بھی ڈال دیتا ہے۔البتہ وہ ان علماء کا مذہب ہے جو بہت پیچیدہ ہے اور جس کے چکر سے کوئی شخص قیامت تک نکل نہیں سکتا اور اس کا سارا دارو مدار اقوال الرجال پر ہے۔اسلام اللہ تعالیٰ کا مذہب ہے اور بہت صاف سیدھا ہے اور اس میں کوئی کبھی نہیں۔الدین کیسر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان جھوٹا نہیں۔کیا دنیوی معاملات میں چھوٹی سے چھوٹی چیز کو اپنی نظر سے دیکھنے اور جانچنے پر اصرار نہیں کرتے۔کیا اپنے کاروباری معاملات میں بڑی سے بڑی پیچیدگیاں نہیں سلجھاتے۔بڑی سے بڑی مشکلات حل نہیں کرتے پھر کیا آپ کا نفس گواہی دیتا ہے کہ آپ کا یہ جواب اللہ تعالیٰ کے آگے اس کے روبرو چل جائے گا کہ ہم میں علم اور استطاعت نہیں تھی۔سنیئے آپ کے اس جواب کا جواب بھی اللہ تعالیٰ نے پہلے سے