ہماری کہانی

by Other Authors

Page 26 of 124

ہماری کہانی — Page 26

۲۶ لکھنو 4 مٹی کہ رقیه تمہارا اور مٹی کا خط کل پہنچا تمہارے والد سے جو گفتگو ہوئی اس کے نتیجہ میں تم بہت پریشان ہو درست ہے۔ان کے سامنے جو چیزیں پیش کی گئی ہیں اور جس طرح معاملہ کی صورت کو رکھا گیا ہے اس کا تو بیشک وہی نتیجہ ہے مگر تم کو معلوم ہے کہ تین بمبئی جانا چاہتا تھا اگر میں پہلے وہاں گیا ہوتا تو معاملہ کی صورت دوسری ہوتی کیونکہ دیکھو پہلے یہاں آنے کا اور محمد سے گفتگو کرنے کا بھی بہت اچھا نتیجہ نکلار محمد کی باتوں کو تم لوگ سمجھتے نہیں اور خواہ مخواہ پریشان ہوئے وہ تو ہماری طرفداری میں سب سے لڑنے مرنے کو بھی تیار تھا مگر میں نے منع کیا۔محمد اور سارہ میں محبت بھی اچھی ہے۔عظیم ہی کی طرح معاملہ ہے۔اس کی طرف سے بالکل اطمینان رکھو۔کوئی بات نہیں ہے ہاں اگر مجھ سے ملاقات نہ ہوتی اور کلکتہ گیا ہوتا تو معلوم نہیں کیا صورت ہوتی۔بہر حال اب سب خیر ہے۔چاچی کو پوری طرح اطمینان دلا دیتا تمہارے والد کو بھی میں نے مصلحت سے بلایا ہے دو تین روز میں ان سے گفتگو کرونگا اور کوشش کروں گا کہ معاملہ کی بہترین اور آسان صورت پیدا کر دوں حقیقی نتیجہ تو اللہ کے اختیار میں ہے۔میں نے اپنا سارا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے۔وہ میرا وکیل ہے اور جو شخص اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ سے رکھتا ہے وہ اس کا کا رسانہ ہوتا ہے اور وہی اس کا بہترین وکیل۔لیکن ایسے آدمی کا امتحان بھی بہت سخت ہوتا ہے۔میرے امتحان کا دور ہے۔دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس میں کامیاب کرے اور ثبات سے برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔اگر تم لوگوں میں ہمت ہوتی اور میرے کہنے کے مطابق خاموشی سے بیٹھ کر تماشہ دیکھتے تو اتنے درجہ پر بھی معاملہ نہ جاتا مگر