ہماری کہانی — Page 27
۲۷ برداشت نہ کر سکے اور میں نے تم لوگوں کی آسانی کی راہ نکال دی۔اب تو تم کو خاموشی سے دیکھنا چاہیئے۔آخر میں بھی انسان ہوں کچھ سوچتا ہوں اللہ مجھے کچھ سمجھا رہا ہے اس کے مطابق کوشش کرتا ہوں۔تم لوگ اللہ پر بھروسہ رکھو اور دعا کرتے رہو۔سب کچھ خیر ہوگا۔لوگوں کی باتیں سن سن کر یہ فیصلہ کر لینا کہ ہاں بس ایسا ہی ہوگا بہت غلط ہے کیا خدا مر گیا ہے یا بزدل ہو گیا ہے یا اپنی خدائی اس نے اوپروں کے حوالے کر دی ہے۔یقین رکھو کہ آخر کار غالب خدا ہی رہے گا۔اللہ کے خلاف انہوں نے جنگ کیا ہے اللہ خوب موقعہ دیتا ہے کہ جس کو جو کچھ کرنا ہے کر لے پھر وہ اپنا جلال دکھلائے گا تم لوگوں کا کام ہے کہ راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ سے دعائیں کرو اور ہیت جو تم لوگوں کے دلوں میں گھس گئی ہے اس کو نکال ڈالو اور سارا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالہ کر دو وہی بہترین کارساز ہے۔تمہارے والد کا رنگ تمہارے خود کے لکھنے کے مطابق بھی بُرا نہیں ہے۔مجھے امید ہے کہ ان سے گفتگو کرنے کا بہت اچھا نتیجہ نکلے گا کیونکہ میں نے کچھ اسکیم سوچ رکھی ہے اگر اس کے مطابق انہوں نے عمل کیا تو معاملہ کی صورت بالکل بدل جائے گی۔اگر خدانخواستہ وہ اسکیم جو ہر ایک کی بہتری کے لئے ہے ان کی سمجھ میں نہ آئی تو پھر اور دوسری صورتی بھی ہیں جن پر عمل کیا جائے گا۔بہر حال ان سے گفتگو کرنے کے نتیجہ میں کچھ نہ کچھ صورت نکل آئے گی۔میرے دل میں پورا اطمینان ہے انشاء اللہ اللہ تعالے بہتر صورت پیدا کر دے گا۔نہ طلاق ہوگی نہ خلع ہوگا نہ بچے چھوٹیں گے نہ کچھ ہوگا اور اگر میری اسکیم کامیاب نہ بھی ہو اور شاید مصلحتاً ایسا کرنا پڑے تو بھی تم نہ گھبراؤ۔تم کو اور مجھے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی جدا نہیں کر سکتا۔یا پھر میرا وقت آجائے اور موت چلا کر دے تو انشاء اللہ العزیز وہاں جلد ملیں گے۔تمہارے دماغ میں صرف ایک بات ہے کہ میں تم لوگوں کی طرح اقرار کر لوں تو سب درست ہو جائے گا لیکن