ہمارا خدا — Page 217
تناسخ کا عقیدہ کس طرح پیدا ہوا ہے؟ اس جگہ یہ ذکر بھی خالی از فائدہ نہ ہوگا کہ تناسخ Transmigration of) Soul یعنی اواگون کا عقیدہ بھی اسی غلطی پر مبنی ہے۔کیونکہ تناسخ کے ماننے والے بھی یہی دلیل دیتے ہیں کہ چونکہ جو بچے دُنیا میں پیدا ہوتے ہیں وہ مختلف حالات کے ماتحت پیدا ہوتے ہیں یعنی کوئی بچہ تندرست پیدا ہوتا ہے تو کوئی کمزور ونحیف۔کوئی آنکھوں والا پیدا ہوتا ہے تو کوئی نا بینا۔کوئی ہاتھ پاؤں والا پیدا ہوتا ہے تو کوئی ٹو لالنگڑا، کوئی اچھے دماغ والا پیدا ہوتا ہے تو کوئی گند ذہن، کوئی امیر کے گھر پیدا ہوتا ہے تو کوئی غریب کے، وغیر ذالک۔اس سے ثابت ہوا کہ موجودہ زندگی سے پہلے کوئی اور زندگی بھی گذر چکی ہے جس کے اعمال کی پاداش میں بچوں کی حالت مختلف ہوگئی ہے والا اگر موجودہ زندگی سے پہلے کوئی زندگی نہیں گذری اور ان بچوں کے گذشتہ اعمال کا کوئی اچھا یا بُرا ریکارڈ پہلے موجود نہیں ہے تو یہ اختلاف کیوں ہے؟ کیا خُدا ظالم ہے کہ اس نے ایک ہی نسل کے بچوں کو اسقدر مختلف صورتوں اور مختلف حالات کے ساتھ پیدا کیا ہے؟ اور اگر خُدا ظالم نہیں ہے تو اس اختلاف کا حل سوائے اس کے اور کوئی نہیں ہوسکتا کہ اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ ہماری موجودہ زندگی سے پہلے بھی کوئی زندگی گذر چکی ہے اور پیدائش کے وقت کا اختلاف اسی گذشتہ زندگی کے اعمال کا نتیجہ ہے۔یہ وہ دلیل ہے جو تناسخ یعنی اواگون کے ماننے والوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہے اور اس سے ظاہر ہے کہ ان لوگوں نے بھی قانونِ شریعت اور قانون نیچر کے امتیاز کو کھلا کر ایک ہی قانون سے سارے واقعات کو ناپنا چاہا ہے اور یہ نہیں سوچا کہ پیدائش کے وقت کا اختلاف قانونِ شریعت کے ماتحت نہیں ہے کہ اس کے لئے گذشتہ اعمال کا ریکارڈ تلاش کیا جائے۔بلکہ وہ قانون نیچر کے ماتحت ہے یعنی والدین بلکہ والدین سے بھی اوپر کے اجداد کی جسمانی اور اقتصادی اور اخلاقی حالت سے بچہ حصہ پاتا ہے اور 217