ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 38 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 38

کے سفر پر گئے ایک دن سیر کے لئے باغ ( ناصر آباد ) جارہے تھے وہ باغ خاصا بڑا ہے اور با پردہ ہے۔چہل قدمی کے دوران میں نے آپ سے کہا کہ چلیں گھاس پر دوڑ لگا ئیں۔آپ مسکرائے اور پھر ساتھ دوڑنے کے لئے تیار ہو گئے اب جو ہم دونوں نے دوڑ لگائی تو میں آپ سے چار پانچ گز پیچھے رہ گئی۔آپ کھکھلا کر ہنسے اور فرمایا کہ لو بھئی ابد دل ہونے کی کوئی بات نہیں یہ ڈلہوزی برف کی دوڑ کا بدلہ ہے۔جب تم جیت گئی تھیں آج ہم جیتے اور گھر پہنچ کر سب کو بتایا " کہ آج یہ دوڑ میں ہارگئیں۔اہلیہ کی تیمارداری گرمی کے دنوں میں ایک دفعہ بخار سے میں بیمار ہوگئی ایک دن ٹمپر بچر 105 تک پہنچ گیا اور ہذیان شروع ہو گیا آپ کو کسی طرح پتہ چلا اس گرمی کی شدت میں آپ جلدی سے اوپر میرے پاس آئے آپ ایسی شدید گھبراہٹ میں نیچے اترے کہ پاؤں میں سلیپر تک نہ پہنے اور نہ گرمی کی پرواہ کی۔ڈاکٹر صاحب کو بلایا اور اس وقت تک میرے پاس سے چلے نہیں گئے جب تک پانی پٹی وغیرہ سے بخار کم نہیں ہو گیا۔اس دوران ہو میو پیتھک ادویات وقفہ کے ساتھ اپنے ہاتھ سے مجھے دیتے رہے۔کام میں مدد کرنا گرمی ہی کے دن تھے رات تقریبا ایک دو بجے اچانک بارش آگئی بارش بھی خاصی موسلا دھار۔ہم لوگ بصد مشکل اٹھے اور سامان لپیٹنے لگے میرا اصرار تھا کہ آپ جلدی کمرہ میں چلے جائیں میں بستر وغیرہ لے آتی ہوں آپ مصر تھے کہ میں تمہارے ساتھ یہ تمام کام کروں گا۔میں نے چاہا آپ کی تکلیف کے خیال سے کہ نیچے گھنٹی کر کے لڑکی کو مدد کے لئے بلاؤں لیکن 38