ہمارا گھر ہماری جنت — Page 37
حضرت خلیفہ المسیح الثانی بیوی بچوں کا خیال رکھنا (رضی اللہ عنہ ) محترمہ صاحبزادی امتہ الرشید صاحب بنت لمصلح الموعود تحریر فرماتی ہیں:۔آپ کے جماعتی کام اس قدر بڑھے ہوئے تھے اور آپ اتنے عدیم الفرصت تھے کہ آپ کے لئے بچوں کی طرف توجہ دینا بظاہر ناممکن تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی پہلے سے دی ہوئی بشارتوں کے مطابق آپ میں غیر معمولی صلاحیتیں اور عام انسانوں سے بڑھ کر کام کرنے کی طاقت پائی جاتی تھی۔اس لئے آپ جماعتی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی بیویوں اور بچوں کا بھی پورا پورا خیال رکھتے تھے۔اہل خانہ سے سلوک (ماہنامہ خالد سید نا مصلح موعود نمبر جون، جولائی 2008ء صفحہ 161) حضرت سید ہ بشری بیگم صاحبہ (مہر آپا) حرم حضرت خلیفہ المسیح الثانی آپ کی سیرت سے عائلی زندگی پر روشنی ڈالنے والے واقعات تحریر فرماتی ہیں کہ :۔ڈلہوزی برف باری کے بعد ہم لوگ حضرت صاحب کی معیت میں ذرا تفریح کے لئے باہر نکلے۔میں نے آپ سے کہا چلیں برف میں دوڑ لگاتے ہیں۔دیکھیں کون آگے نکلتا ہے۔چنانچہ ہم تینوں ( حضرت صاحب، خاکسار اور چھوٹی آپا) نے دوڑ لگائی۔میں سب سے آگے نکل گئی۔میرے بعد آپ کا نمبر تھا۔خوب ہنسے اور محفوظ ہوئے۔پارٹیشن کے بعد ہم سندھ 37