ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 39 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 39

آپ نے فرمایا نہیں یہ کام کرنے والے اس وقت سو رہے ہوں گے۔یہ آرام ہی کریں۔تمہارے ساتھ کام میں کروں گا۔مجھے ڈر تھا کہ آپ اس کیچڑ میں کہیں لیس نہ ہو جائیں۔گاؤٹ کی تکلیف رہا کرتی تھی اور مجھے یہ ڈرتھا کہ اگر خدانخواستہ آپ پھسلے تو پاؤں کی ہڈی کو کوئی ضرب نہ آجائے۔لیکن آپ نے ایک نہ مانی۔تمام بستر اور سامان میرے ساتھ اٹھا لیا۔سر سے پاؤں تک ہم بھیگے چھت پر کیچڑ کا یہ حال تھا کہ آخر میں ہم دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے کمرے تک پہنچے اس کے بعد ہی چھت پر فرش لگا اور برساتی بنوانے کا آرڈر دیا گیا۔ازواج سے حسن سلوک آپ کی ازواج بھی بیک وقت چارر ہیں۔کیا مجال جو کسی بیوی کو ذرہ بھر شکایت کا موقع آپ کی ذات سے پیدا ہوا ہو۔یا ازواج ہی کو کبھی اس قسم کی باہمی تلخی سے دو چار ہونا پڑا ہو۔ہر بیوی آپ سے اپنی جگہ اس قدر خوش اور مطمئن کہ شاید ہی کسی کی بیوی فی زمانہ اپنے خاوند سے خوش رہ سکتی ہے۔حضور نے انصاف کا ترازو اس قدر خوبصورتی سے پکڑا کہ خودسوچ کر حیرت ہوتی ہے۔غور کرنے اور دیکھنے سے یہ بات کہے بغیر رہا نہیں جاتا کہ حضور نے اپنی چاروں بیویوں کا انفرادی طور پر اور مجموعی طور پر اس قدر خیال رکھا کہ ہر بیوی کے دماغ کے رگ وریشہ میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ جو تعلق حضور کو مجھ سے ہے وہ کسی اور سے کیا ہوگا۔اپنے اپنے گھروں میں اپنی جگہ تمام خوش مطمئن ہیں۔یہ کیوں؟ اس لئے کہ حضور نے ہر بیوی کو اس کے حقوق دیے کہ کیا کوئی دے گا۔ہر بیوی کا خیال اس حد تک رکھا کہ ہر بیوی اپنے عزیزوں (میکے والوں ) تک کو بھول کر حضور ہی کی ذات میں کھو کر رہ گئیں۔بیویوں کی خوشی میں، بیویوں کے غم اور دکھ درد میں بیویوں کی بیماری اور پریشانی میں باوجود غیر معمولی دینی مصروفیات اور سلسلہ کی 39