ہمارا آقا ﷺ — Page 40
ہمارا آقاعل الله 40 (10) فرشتوں کا نزول اس قصہ کے تھوڑے دنوں بعد ایک اور عجیب واقعہ پیش آیا۔معمول کے موافق ایک روز تھا محمد دے گاؤں کے بچوں کے ساتھ بکریاں چرانے جنگل میں گیا ہوا تھا۔کہ ناگاہ دو آدمی سفید براق لباس پہنے آئے ان کی صورتیں بڑی نورانی اور دلکش تھیں۔آتے ہی دونوں آدمیوں نے دوسرے لڑکوں کو تو کچھ نہ کہا۔مگر نھے محمد ﷺ کو پکڑ لیا۔اور اس کو زمین پر لٹا کر ایک تیز بخنجر سے اُس کا سینہ چاک کیا اور اُس دل میں سے کوئی چیز نکال کر باہر پھینک دی۔بعد ازاں دل کو باہر نکال کر ایک طشت میں رکھ دیا اور نہایت شفاف پانی سے اُسے دھو یا دھوتے دھوتے جب دل موتی کی طرح چمکنے لگا تو اُسے سینے کے اندر رکھ کر جوڑ دیا اور واپس چلے گئے۔گاؤں کے بچوں اور حلیمہ کے لڑکے عبداللہ نے جو یہ واقعہ دیکھا تو مارے خوف کے اُن کا برا حال ہوا۔ہانپتے کانپتے گاؤں میں پہنچے اور حلیمہ سے جا کر کہا بڑا غضب ہو گیا۔جنگل میں ہم اپنے قریشی بھائی محمد مال اللہ کے ساتھ بکریاں چرا رہے تھے کہ یک دفعہ ہی پہاڑ کے ایک دڑے میں سے دو نہایت خوبصورت آدمی ہماری طرف آئے ہم نے ان کی خوشنما داڑھیوں