ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 39 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 39

ہمارا آقا ع 39 ” بے شک سردار قریش کے لڑکے کو ایسا ہی بہادر ہونا چاہئیے۔ننھے بہادر ! میں تمہاری دلیری کی قدر کرتا ہوں۔اور محض تمہارے لئے بکریوں کو چھوڑتا ہوں۔تمہاری پیشانی کا نور کہہ رہا ہے کہ جب تم بڑے ہو گے تو نہ صرف بنو ہاشم بلکہ سارا عرب تمہاری ذات پر فخر کرے گا۔تمہارا نام کیا ہے؟“ وو محمد (ع) محمد ! محمد ﷺ ! کیسا عجیب اور کتنا پیارا نام ہے! ڈاکو ( ع ) نے مزے لیتے ہوئے کہا۔"اچھا ننھے بہادر اسلام یہ کہتے ہوئے ڈاکو رخصت ہو گئے۔