ہمارا آقا ﷺ — Page 37
ہمارا آقاعل الله 37 (10) ننھے بہادر ! سلام صلى الله آنحضرت نے دائی حلیمہ کے ہاں پرورش پا رہے تھے۔جب پانچ برس کے ہوئے تو گاؤں کے دوسرے بچوں کے ساتھ بکریاں چرانے کے لئے جنگل میں جانے لگے۔صبح کو جاتے اور شام کو بکریاں لے کر واپس چلے آتے۔روز اسی طرح ہوتا۔ایک دن حسب معمول گاؤں کے بچے جنگل میں بکریاں چرار ہے تھے۔یکا یک ڈاکو آن پڑے جن کی خوفناک شکلیں اور چمکدار تلوار میں دیکھ کر سارے بچے بدحواسی کے ساتھ گاؤں کی طرف بھاگے۔صرف ایک بچہ ایسا تھا جو ذرا نہ ڈرا ، نہ بھا گا اور چپ چاپ اپنی جگہ کھڑا رہا۔صلى الله محمد علیہ اسی بچے کا نام تھا۔لٹیرے اور ڈا کو ایک چھوٹے بچے کی موجودگی کا کیا خیال کرتے ؟ انہوں نے بکریاں اکٹھی کیں اور چلنے لگے۔وو معا ننھا بچہ آگے بڑھا اور ڈاکوؤں سے مخاطب ہو کر کہنے لگا : یہ بکریاں گاؤں والوں نے ہمارے ساتھ جنگل میں بھیجی تھیں۔اگر تم لوگ ان کو لے جانا چاہتے ہو تو پہلے چل کر گاؤں والوں سے پوچھ لو۔پھر لے جانا۔“