ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 36 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 36

ہمارا آقا ع 36 اسے میرے پاس رہنے دیں تو میں اس عنایت کے لیے آپ کی بہت ممنون ہوں گی۔ویسے میرا کچھ زور نہیں ، بچہ آپ کا ہے اور آپ کو مبارک رہے۔اتفاق سے اُن دنوں مکہ کی آب و ہوا کچھ خراب تھی اور حلیمہ کا بے حد اصرار بھی تھا۔اس لئے دونوں باتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے آمنہ نے فرمایا " تم نے اتنے دنوں محبت کے ساتھ اس کی پرورش کی ہے۔میں تمہارا دل میلا کرنا نہیں چاہتی۔اچھا تھوڑے دنوں کے لئے اور لے جاؤ۔آج کل ویسے بھی مکہ کی آب و ہوا خراب ہو رہی ہے۔میں نہیں چاہتی کہ بچہ اس وقت یہاں رہے۔66 حلیمہ کو ایسا معلوم ہوا جیسے ایک عظیم الشان خزانہ آمنہ نے اسے بخش دیا اور وو بڑی خوش خوش اپنے گاؤں کو لوٹ گئی۔