ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 145 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 145

ہمارا آقاعل الله 145 (20) غمگسار بیوی غار حرا کا واقعہ میرے آقا ﷺ کیلئے بالکل نیا اور نہایت حیران کن تھا۔فرشتے کے بھینچنے اور دبانے سے آپ علیہ کو پسینہ آ گیا اور آپ علیہ بے حد گھبرا گئے حضور ے کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ یہ کیا ہوا؟ اور کیا ہونے والا ہے؟ سخت پریشانی کی حالت میں غار سے نکلے۔پہاڑ سے اترے اور جلدی جلدی گھر پہنچے۔وفا شعار بیوی نے مقدس شوہر کی شکل دیکھی تو گھبرا گئی۔فوراً اُٹھے کھڑی ہوئی اور کہنے لگی : ”میری جان آپ ﷺ پر قربان ! کیا ہوا ؟ نصیب دشمناں کیا کچھ طبیعت خراب ہے؟“ صلى الله صلى الله آنحضرت ﷺ اس وقت کانپ رہے تھے اور حضور ﷺ کا دل دھڑک رہا تھا۔فرمانے لگے۔" زَمِّلُونِي رَسَلُونِي ( مجھے کپڑا اڑھا دو۔مجھے پر چادر ڈال دو ) خدیجہ نے جلدی سے اپنے جسم پر سے چادر اتاری اور اپنے محبوب خاوند کواُڑھادی۔پھر پاس بیٹھ کر بدن کو دبانے لگیں۔صلى الله کچھ دیر یہی حالت رہی اور حضور ﷺ کی کپکیا ہٹ جاری رہی۔و, جب قدرے سکون ہوا تو بیوی نے بڑے ہی ہمدردانہ لہجے میں پوچھا ” واقعہ