ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 146 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 146

ہمارا آقا ع 146 صلى الله کیا ہوا؟ اور کیوں آپ کے اس قدر مضطرب ہیں؟ آپ ﷺ کا دل اب بھی دھڑک رہا ہے۔جلدی بتلائیے۔میرا دل آپ میے کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہو رہا ہے؟“ حضور اللہ نے فرمایا : " خدیجہ ا جو کچھ میں نے دیکھا ہے اور جو 66 کچھ آج میرے ساتھ پیش آیا ہے۔تم اس پر شاید ہی یقین کرو۔“ خدیجہ بولیں ” میرے محترم شوہر ! فرمائیے کیا بات ہوئی۔یقین کیوں نہ آئے گا ؟ آپ ﷺ نے آج تک کوئی ایسی بات نہیں کہی جس کا مجھے فوراً یقین نہ آ گیا ہو۔صلى الله 66 حضور ع فرمانے لگے : ” آج جبکہ معمول کے موافق میں غار کے اندر بیٹھا ہوا عبادت میں مشغول تھا کہ ناگاہ میری آنکھوں کے آگے ایک بجلی سی چھپکی۔میں نے نظر او پر اٹھائی تو آسمان و زمین کے درمیان ایک نورانی وجود کو معلق پایا۔ابھی میں اُسے حیرت سے دیکھ ہی رہا تھا کہ وہ نیچے اترا اور تین مرتبہ مجھے اپنے سینے سے چمٹا کر چند کلمات تعلیم کیے جو مجھے ابھی تک یاد ہیں۔اس کے بعد وہ یک دم غائب ہو گیا اور غار میں اندھیرا چھا گیا لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِى ( یعنی مجھے اپنی جان کا ڈر پیدا ہو گیا ہے ) ابھی حضور ملے ہیں تک پہنچے تھے کہ تنگسار بیوی جلدی سے بولیں:۔نہیں نہیں !! ایسا خیال ہرگز نہ کریں۔اللہ تعالی آپ مے کو بھی