ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 116 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 116

ہمارا آقا ع 116 66 بہتان ، دور ہو یہاں سے شیطان۔“ اس پر دونوں نے دعا مانگی کہ " اے ہبل ! ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ، بے ایمان اور کذاب ہو وہ سچے کے ہاتھ سے مارا جائے“ اس کے بعد دونوں جدا ہو گئے۔اگر چہ اُن کے درمیان پہلے کوئی دشمنی اور مخالفت نہ تھی۔مگر آج سے وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے۔اور بالآخر قعنب نے بحیر کو مار ڈالا۔(6) ینی طے کے قبائل میں با ہم کٹا چھنی رہا کرتی تھی۔حارث بن جبلہ غسانی نے بیچ میں پڑ کر صلح کروا دی۔تھوڑے دن تو ذرا سکون رہا۔پھر کار بیٹھے بیٹھے طبیعت گھبرائی تو یکا تک بغیر کسی خاص شکایت کے بنو جد یلہ نے بنو غوث پر حملہ کر دیا۔عدیلہ کا سردار جس کا نام اسبع تھا لڑائی میں مارا گیا۔تو ایک شخص مصعب نامی نے اُس کے دونوں کان کاٹ کر اپنے دونوں جوتوں میں پیوند کے طور پر لگا لیے اور ایک شعر پڑھا جس کا مطلب یہ تھا کہ:۔" ہم اپنے جوتے تمہارے کانوں سے سیا کرتے ہیں اور تمہاری کھوپڑیوں میں شراب بھر کر مزے سے نوش کرتے ہیں۔“