ہمارا آقا ﷺ — Page 115
ہمارا آقا ع 115 کا خدا نہیں بلکہ میرا بھی پروردگار ہے۔مجھے پر اتنی مہربانی کر کہ اسی برس کے اندر مجھے اس ذلیل گتے پر غلبہ عطا فرما، تا کہ میں اس کی منحوس لاش اٹھا کر گیدڑوں کے لئے جنگل میں پھینک آؤں۔“ تم خود سوچ سکتے ہو کہ یہ فضول تو تو میں میں بعد میں کتنے عد میں کتے آدمیوں کے قتل کا باعث ہوئی ہوگی ؟ (5) بحیر ایک شخص تھا۔بازار عکاظ میں کھڑا ہوا میلے کی سیر دیکھ رہا تھا کہ سامنے سے قعنب نامی ایک آدمی آگیا۔بخیر نے اس سے پو چھا۔" قعنب ! تیری وہ گھوڑی کیا ہوئی جس کا نام بیضا تھا ؟ قعنب نے جواب دیا " ہوتی کہاں۔میرے پاس ہے مگر تجھے اس سے کیا؟ تو کیوں پوچھتا ہے؟“ بخیر نے کہا : ” میں اس لئے پوچھتا ہوں کہ یہ تیری صبا رفتار گھوڑی ہی تھی جس کی بدولت تو اُس روز میرے ہاتھ سے بچ گیا ورنہ اب تک کبھی کا عدم آباد روانہ ہو چکا ہوتا۔قعنب بولا : " کیا بکواس لگا رکھی ہے؟ میرا تیرا مقابلہ کب ہوا ؟ اور کب میں اپنی گھوڑی پر سوار ہو کر فرار ہوا؟ بالکل جھوٹ ، غلط اور محض