ہمارا آقا ﷺ — Page 105
ہمارا آقا ع 105 لے جاؤں۔تمہارا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔مگر ہم لوگوں کو بڑی آسانی ہو جائے گی۔تاب کے لوگوں نے یہ سُن کر اسے ایک بُت دے دیا۔یہی بمبل تھا جسے عمرو نے لا کر خانہ کعبہ کی چھت پر رکھ دیا اور سارے عرب میں گھر گھر پھر کر لوگوں کو اُس کے پوجنے کی ترغیب دینے لگا۔چونکه مشخص نہایت با اثر ، بڑا فیاض اور بہت تھی تھا اور لوگ اُس کے زیر باراحسان تھے۔اس لیے اُنہوں نے اُس کا کہنا مان لیا اور بتوں کو پوجنے لگے۔رفتہ رفتہ نوبت یہاں تک پہنچی کہ کعبہ بُت پرستوں کا تیر تھ بن گیا۔