ہمارا آقا ﷺ — Page 100
ہمارا آقا 100 مند نہیں تو مجبورا اسے چھوڑ کر واپس چلے گئے۔زید نے جو کہا تھا اُسے پوری طرح نبھایا۔یہاں تک کہ آخر اپنے آقاعلہ کے اوپر قربان ہو کر اپنی صداقت اور وفاداری پر مہر تصدیق ثبت کر گیا۔خدا کی ہزاروں رحمتیں اُس پر ہوں۔صلى الله یہ تھا آنحضرت علیہ کا سب سے پہلا غلام ! اس غلام کے متعلق صدیق اکبر کی بیٹی ام المؤمنین عائشہ فرماتی ہیں کہ اگر رسول کریم ﷺ کی وفات کے وقت زید زندہ ہو تا تو صلى الله آنحضرت ﷺ اپنے بعد اسے اپنا جانشین بنا جاتے۔حضرت زید کے شرف ، بزرگی اور عظمت کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ حضور ﷺ کے تمام صحابہ میں سے صرف حضرت زید ایسے صحابی ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔