ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 101 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 101

ہمارا آقا ع 101 صلى الله (20) آفتاب رسالت ﷺ کا طلوع الله اب آفتاب رسالت عملہ طلوع ہونے کو ہے اور کفر کی تاریکی کے دور ہونے کا وقت آگیا ہے۔دنیا جو گناہ کی نجاست میں غرق تھی۔اب نئی زندگی اختیار کرنے کو ہے۔شیطانی طاقتیں اور طاغوتی قوتیں ملیا میٹ ہونے والی ہیں اور خدا کی بادشاہت جیسی آسمان پر ہے ویسی ہی زمین پر بھی قائم ہونے والی ہے۔دُنیا جو ظلم و ستم اور طغیان و عصیان سے بھر گئی ہے۔اب عدل و انصاف اور ایمان و یقین سے معمور ہونے والی ہے۔ظلمت اور تیرگی کے بادل جو تمام عالم پر چھائے ہوئے ہیں۔اب چھٹ جانے کو ہیں۔رحمت کا پانی جو وقت کا منتظر تھا۔اب برس کر تمام مردہ زمین کو سیراب کرنے والا ہے۔ہر طرف جو فساد کی آگ بھڑک رہی ہے۔اب وہ امن وسکون کے قالب میں تبدیل ہونے والی ہے۔سختی و درشتی جس کا دنیا بھر میں عمل دخل تھا اب نیست و نابود ہونے والی ہے۔زیر دستوں پر ظلم صلى الله اور کمزوروں پر ستم اب ختم ہونے والا ہے۔دنیا کا بادی میں ہے، عالم کا رہبر ﷺ اور دونوں جہانوں کا سردار ہے ، خدائی دربار سے نبوت کی صلى الله پاک خلعت پہن کر باہر نکلنے والا ہے۔بد اخلاقی ، بدطینتی اور فسق و فجور جو شیطان کا طرہ افتخار ہیں اب مٹ جانے والے ہیں اور اُن کی بجائے