حدیقۃ الصالحین — Page 770
770 بدری صحابہ کی طرح مختلف علاقوں کے رہنے والے تین سو تیرہ 313 جلیل القدر صحابہ اسے عنایت فرمائے گا۔جن کے نام اور پتے ایک مستند کتاب میں درج ہوں گے۔نوٹ:۔کدعہ میں غالباً قادیان کی طرف اشارہ ہے۔قال النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ الْمَهْدِيُّ مِنْ قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا كَدْعَهُ وَيُصَدِّقُهُ اللَّهُ تَعَالَى ، يَجْمَعُ اصْحَابَه مِنْ أَقصى الْبِلادِ عَلَى عدة اهل بَدْرٍ بِثَلَاثِ مِائَةٍ وَ ثَلَاثَةٌ عَشَر رَجُلا وَمَعَهُ صَحِيفَةٌ مَختُوْمَةٌ (اى مبطومة) فِيهَا عَدَدُ أَصْحَابِهِ بِأَسْمَائِهِمْ وَبِلَادِهِمْ وَحَلَالِهِمْ (ارشادات فریدی صفحه 70 مطبوعہ مفید عام پریس (آگرہ) نبی صلی علیم نے فرمایا مہدی ایک ایسے گاؤں سے مبعوث ہو گا جس کا نام ”کدعہ “ ہو گا۔اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق میں نشان دکھائے گا۔اور بدری صحابہ کی طرح مختلف علاقوں کے رہنے والے تین سو تیرہ 313 جلیل القدر صحابہ اسے عنایت فرمائے گا۔جن کے نام اور پتے ایک مستند کتاب میں درج ہوں گے۔968۔عَنْ هِلَالِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ النَّهْرِ يُقَالُ لَهُ الْحَارِثُ حَرَاثٍ، عَلَى مُقَدِمَتِهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مَنْصُورٌ، يُوَظِيُّ - أَوْ يُمَكِّن - لِآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا مَكَنَتْ قُرَيْقٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَجَب عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ نَصْرُهُ أَوْ قَالَ إِجَابَتُهُ (سنن أبي داود كِتَاب الْمَهْدِي 4290) حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ال یکم نے فرمایا ماوراء النہر (ترکستان) کے علاقہ سے ایک شخص مبعوث ہو گا جسے الحارث بن حراث کے لقب سے پکارا جائے گا اس کے مقدمہ الجیش کے سردار کا نام منصور ہو گا۔وہ