حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 771 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 771

771 آل محمد صلی ا یکم کے لئے تمکنت حاصل کرنے کا ذریعہ ہو گا۔جس طرح قریش کے ذریعہ رسول الله صلى للعلم حاصل ہوئی۔ہر مومن پر اس کی مدد کرنا یا اس کی پکار کا جواب دینا فرض ہے۔969 عن علي، قَالَ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ أَى عَبر تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ هَيْرٍ رَمَضَانَ۔۔۔۔قَالَ إِنْ كُنْتَ صَائِمًا بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ فَصُمُ الْمُحَرَّمَ ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللَّهِ، فِيهِ يَوْمٌ تَابَ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ ، وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ آخَرِينَ (سنن الترمذي كتاب الصَّوْمِ بَاب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ المحرم (741) حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کر یم ملی علیہ ہم سے دریافت کیا کہ رمضان کے بعد میں کس مہینہ میں روزے رکھا کروں ؟ حضور صلی نیلم نے فرمایا اگر ماہ رمضان کے بعد تم روزے رکھنا چاہو تو محرم کے مہینہ میں رکھا کرو کیونکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ایک بابرکت مہینہ ہے اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم (یعنی بنی اسرائیل ) کو ظالم حکمران سے نجات دی اور آئندہ بھی اسی ماہ ایک دوسری قوم ( یعنی مسیح موعود پر ایمان لانے والوں) کو ایسے ہی ظالم حکمر ان سے نجات دے گا۔نوٹ: قَوْلُهُ فِيهِ يَوْمُ تَابَ اللَّهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ هُمْ قَوْمُ مُوسَى بَنُو إِسْرَائِيلَ نَجَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فِرْعَوْنَ وَأَغْرَقَهُ (تحفة الاحوذي بشرح جامع ترمذی ، مولفہ محمد عبد الرحمان المباركفوری، زیر روايت ” أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ “كتاب الصَّوْمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ المحر م 741) جلد 3 صفحہ 305) راوی کے اس قول(فِيهِ يَوْم تَابَ اللهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ) سے موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل مراد ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے فرعون سے نجات دی اور فرعون کو غرق کیا۔