حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 650 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 650

650 مجھے رسول اللہ صلی ال کلم نے کسی کام سے بھیجا تھا۔انہوں نے پوچھا آپ کا کیا کام تھا؟ میں نے کہا یہ راز ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ پھر رسول اللہ صلی اللی کم کار از ہر گز کسی کو نہ بتانا۔حضرت انس کہتے ہیں بخدا اگر میں وہ کسی کو بتاتا تو اے ثابت ! تجھے ضرور بتاتا۔پردہ پوشی اور چشم پوشی 832- عن أبي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَفْسَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةٌ مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةٌ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ القِيَامَةِ، وَمَنْ يَشَرَ عَلَى مُعْسِرٍ فِي الدُّنْيَا يَشَرَ اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُسْلِمٍ فِي الدُّنْيَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَاللهُ فِي عَوْنِ العَبْدِ مَا كَانَ العَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء فى السترة على المسلم 1930) حضرت ابوہریر کا بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ایم نے فرمایا جو شخص بھی کسی کی بے چینی اور اس کے کرب کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے کرب اور اس کی بے چینی کو دور کرے گا۔اور جو شخص کسی تنگ دست کے لئے آسانی مہیا کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لئے آسانی اور آرام کا سامان بہم پہنچائے گا۔اور جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے۔اللہ تعالی دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔اللہ تعالیٰ اس شخص کی مدد کرتارہتا ہے جب تک وہ اپنے بھائی کی مدد کے لئے کوشاں رہتا ہے۔833 - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كُلُّ أُمَّتِي مُعَافَى إِلَّا المُجَاهِرِينَ، وَإِنَّ مِنَ المُجَاهَرَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ