حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 599 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 599

599 شعبی سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر نے مجھے بتایا کہ ان کی والدہ بنت رواحہ نے ان کے والد سے خواہش کی کہ وہ اپنے مال میں سے کچھ اس کے بیٹے کو ہبہ کر دیں۔انہوں نے ایک سال تک تو اسے ملتوی رکھا پھر ان کی رائے ہو گئی ( کہ ہبہ کردیں)۔اس پر وہ کہنے لگیں میں راضی نہ ہوں گی جب تک تم رسول اللہ صلی نمیزنم کو اس ہبہ پر گواہ نہ ٹھہر اؤ جو تم نے میرے بیٹے کے نام کیا ہے۔اس پر میرے والد نے میر اہاتھ پکڑا اور میں اس وقت لڑکا تھا اور وہ رسول اللہ صلی علیم کے پاس آئے اور عرض کیا یار سول صلی علی کرم اللہ ! اس کی ماں بنت رواحہ نے چاہا ہے کہ میں آپ کو اس ہبہ پر گواہ ٹھہر اؤں جو میں نے اس کے بیٹے کو دیا ہے۔رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اے بشیر ! کیا اس کے علاوہ بھی تمہاری کوئی اولاد ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔آپ نے فرمایا کیا تم نے ان سب کو اس کی طرح ہبہ کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں۔آپ نے فرمایا پھر مجھے گواہ نہ بناؤ کیونکہ میں ظلم پر گواہی نہیں دیتا۔760 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْءِ، الَّذِي يَعُودُ فِي هِبَتِهِ كَالكَلْبِ يَرْجِعُ فِي قَيْدِهِ (بخاری کتاب الهبة و فضلها باب لا يحل لاحد ان يرجع في هبته۔۔۔2622) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہماری مثال اُس برے شخص کی ہی نہیں جو اپنے ہبہ سے پھر تا ہے، جیسے کنا قے کر کے چاتا ہے۔