حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 598 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 598

598 حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ ان کے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کو لائے اور کہا میں نے اپنے اس بیٹے کو ایک غلام دیا ہے۔آپ نے فرمایا کیا تم نے اپنے سب بیٹوں کو اسی طرح دیا ہے جیسے اس کو ؟ انہوں نے کہا نہیں۔تو آپ نے فرمایا اس کو واپس لے لو۔عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ تَصَدَّقَ عَلَى أَبِي بِبَعْضِ مَالِهِ ،۔۔۔۔۔فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَعَلْتَ هَذَا بِوَلَدِكَ كُلِهِمْ ؟ قَالَ لَا ، قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ، وَاعْدِلُوا فِي أَوْلَادِكُمْ فَرَجَعَ أَبِي ، فَرَةً تِلْكَ الصَّدقة (مسلم کتاب الهبات باب كراهية تفضيل بعض الاولاد في الهبة 3041) حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے اپنا کچھ مال مجھے عطا کیا۔رسول اللہ صلی علی کلم نے ان سے فرمایا کیا تم نے اپنے سب بچوں کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنی اولاد سے عدل کا سلوک کرو۔میرے والد واپس آئے اور وہ عطیہ واپس لے لیا۔عَنَ الشَّعْبِي حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بن بَشِيرٍ، أَنَّ أُمَّهُ بِنْتَ رَوَاحَةَ، سَأَلَتْ أَبَاهُ بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ مِنْ مَالِهِ لِابْنِهَا، فَالْتَوَى بِهَا سَنَةً ثُمَّ بَدَا لَهُ، فَقَالَتْ لَا أَرْضَى حَتَّى تُشْهِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَا وَهَبْتَ لِابْنِي، فَأَخَذَ أَبِي بِيَدِي وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَمْ هَذَا بِنْتَ رَوَاحَةَ أَعْجَبَهَا أَنْ أُشْهِدَكَ عَلَى الَّذِي وَهَبْتُ لِابْنِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بَشِيرُ أَلَكَ وَلَدٌ سِوَى هَذَا ؟ قَالَ نَعَمْ، فَقَالَ أَكُلَهُمْ وَهَبْتَ لَهُ مِثْلَ هَذَا؟ قَالَ لَا، قَالَ فَلَا تُشْهِدُنِي إِذًا، فَإِني لَا أَهْبَدُ عَلَى جَوْرٍ (مسلم کتاب الهبات باب كراهية تفضيل بعض الاولاد في الهبة 3042)