حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 600 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 600

600 دولت اور شکر نعمت احسان کا شکر 761 - عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللهَ يُحِبَّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِ (ترمذی كتاب الادب باب ما جاء ان الله تعالى يحن ان يرى اثر نعمته۔۔۔2819) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ انکے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا اللہ تعالی کو یہ بات پسند ہے کہ وہ اپنے فضل اور اپنی نعمت کا اثر اپنے بندہ پر دیکھے (یعنی خوشحالی کا اظہار اور توفیق کے مطابق اچھا لباس اور عمدہ رہن سہن اللہ تعالیٰ کو پسند ہے بشر طیکہ اس میں تکبر اور اسراف کا پہلو نہ ہو)۔762ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، خَزَ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ ، فَجَعَلَ يَحْلِي فِي ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ يَا أَيُّوبُ أَلَمْ أأَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى، قَالَ بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِن لَّا غِنَى لِي عَنْ بَرَكَتِكَ (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول اللہ تعالیٰ و ایوب اذ نادى ربه انی مسنی۔۔۔3391) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا ایک بار حضرت ایوب برہنہ نہار ہے تھے کہ ان پر ڈھیروں ڈھیر سونا گرا۔وہ لپ بھر بھر کر اپنے کپڑے میں ڈالنے لگے۔اس وقت ان کے رب نے ان کو آواز دی۔ایوب! یہ جو تو دیکھ رہا ہے کیا میں نے تمہیں اس سے بے پروا نہیں کر دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: کیوں نہیں۔مگر اے میرے رب! تیری برکت سے مجھے بے نیازی نہیں ہو سکتی۔