حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 512 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 512

512 فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ انْصَرِفَا نَفِي لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ وَنَسْتَعِينُ اللهَ عَلَيْهِمْ (مسلم کتاب الجهاد باب الوفاء بالعهد 3328) حضرت حذیفہ بن یمان بیان کرتے ہیں مجھے بدر میں شامل ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں اور میرا باپ حسیل نکلے وہ کہتے ہیں ہمیں قریش کے کافروں نے پکڑا انہوں نے کہا تم محمد ( صلی الیکم کے پاس جانے ) کا ارادہ رکھتے ہو۔ہم نے کہا ہم آپ کے پاس نہیں جارہے بلکہ ہمارا ارادہ مدینہ کا ہے۔انہوں نے ہم سے اللہ کا عہد اور اس کا پختہ وعدہ لیا کہ ہم مدینہ جائیں گے اور آپ کے ساتھ مل کر جنگ نہیں کریں گے۔ہم رسول اللہ صلی الم کے پاس آئے اور ہم نے آپ کو یہ بات بتائی۔آپ نے فرمایا تم دونوں واپس چلے جاؤ ہم ان سے ان کا عہد پورا کریں گے اور ان کے معاملہ میں اللہ سے مدد چاہیں گے۔حکومت اور پبلک ذمہ داریاں عوام کی خیر خواہی 649 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُلٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالأَمِيرُ رَاعٍ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ، وَالمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ، فَكُلُكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْوِلٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ (بخاری کتاب النكاح باب المراة راعية في بيت زوجها 5200) الله سة حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الی یم نے فرمایا تم میں سے ہر ایک نگران ہے اس سے اپنی رعایا کے بارہ میں پوچھا جائے گا امیر نگران ہے اور آدمی اپنے گھر والوں کا نگران ہے عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی اور