حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 510 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 510

510 میری سنت میں بھی (کوئی ایسی مثال) نہ ملے (تو پھر کس طرح کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا پھر میں اجتہاد اور غور و فکر کروں گا اور پھر جو رائے بنے اس کے مطابق فیصلہ کروں گا اس پر آپ نے خوش ہو کر فرمایا تمام تعریفوں کا مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے رسول اللہ کے ایلچی کو اس فراست اور صحیح سوچ کی ہدایت دی۔645 - عن عمرو بن العَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا حَكَم الحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ (بخاری کتاب الاعتصام باب اجر الحاكم اذا اجتهد فاصاب او اخطاء 7352) حضرت عمر و بن عاص بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علیم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب کوئی حاکم سوچ سمجھ کر اور پوری تحقیق کے بعد فیصلہ کرے اگر اس کا فیصلہ صحیح ہے تو اسے دو ثواب ملیں گے اور اگر باوجود کوشش کے اس سے غلط فیصلہ ہو گیا تو اسے ایک ثواب اپنی کوشش اور نیک نیتی کا بہر حال ملے گا۔646 - عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ الله بالأمير خَيْرًا جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ صِدْقٍ إِنْ نَسِى ذَكَرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ، وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهِ غَيْرَ ذَلِكَ جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ سُوءٍ إِنْ نَسِيَ لَمْ يُذْكُرِهُ، وَإِنْ ذَكَرَ لَمْ يُعِنْهُ (ابو داؤد كتاب الخراج باب في اتخاذ الوزير (2932 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ال نیلم نے فرما یا جب اللہ کسی امیر کے متعلق خیر کا ارادہ فرماتا ہے تو اُس کا صادق وزیر مقرر فرما دیتا ہے۔اگر وہ بھول جائے تو وہ اُسے یاد دلاتا ہے اور اگر وہ یادر کھے تو اس کی مدد کرتا ہے اور جب اللہ اس کے ساتھ کچھ اور ارادہ کرتا ہے تو اُس کا بُر اوزیر مقرر کرتا ہے۔اگر وہ بھول جائے تو اُسے یاد نہیں دلا تا اور اگر وہ یا در کھے تو اُس کی مدد نہیں کرتا۔