حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 509 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 509

509 ہوں۔رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا کس لئے آئے ہو ؟ سعد نے جواب دیا میرے دل میں رسول اللہ صلی علیم کے متعلق کچھ خدشہ محسوس ہوا اس وجہ سے آپ صلی یک کم کی حفاظت کی غرض سے چلا آیا۔رسول اللہ صلی الیکم نے ان (سعد ) کے لئے دعا کی اور پھر (اطمینان سے) سو گئے۔استنباط مسائل کے بارہ میں رہنما اصول اور حکومت کی بین الا قوامی ذمہ داریاں 644 - عَن رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَادٍ، عَنْ مُعَادٍ أَنَّ رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم بعث مُعَاذًا إِلَى اليَمَنِ، فَقَالَ كَيْفَ تَقْضِي ؟ فَقَالَ أَقْضِي بِمَا فِي كِتَابِ اللَّهِ، قَالَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي كِتَابِ اللهِ ؟ قَالَ فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ؟ قَالَ أَجْتَهِدُ رَأَبِي ، قَالَ الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ (ترمذی کتاب الاحكام باب ما جاء فى القاضي كيف يقضى 1327) حضرت معاذ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا لی کہ جب انہیں یمن میں حاکم بنا کر بھیجنے لگے تو فرمایا تم کس طرح فیصلے کیا کرو گے ؟ انہوں نے عرض کیا قرآن کریم کے احکامات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ صلی اللہ ہم نے فرمایا کہ اگر ( ایسا معاملہ آجائے جس کے بارہ میں) قرآن کریم میں کوئی واضح حکم موجود نہ ہو تو ( پھر کس طرح کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا حضور صلی اللہ کریم کی سنت کی روشنی میں فیصلہ کروں گا۔حضور صلی اللی علم فرمانے لگے اگر