حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 484 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 484

484 حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الی یکم جب نماز جنازہ پڑھتے تو یوں دعا کیا کرتے اے اللہ ! ہمارے زندہ اور وفات یافتہ کو اور ہمارے حاضر کو اور غیر حاضر کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور ہمارے مرد اور عورت کو بخش دے۔اے اللہ ! ہم میں سے جس کو بھی تو زندہ رکھے اُسے اسلام پر زندہ رکھنا اور ہم میں سے جس کو بھی تو وفات دے اسے ایمان پر وفات دینا۔اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور ہمیں اُس کے بعد گمراہ نہ کر دینا۔عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْأَشْيَلِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَيْتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وصَغِيرنَا وَ كَبِيرنَا وَذَكَرِنَا وَأَنْقَانَا قَالَ يَحْيَى وَحَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ وَزَادَ فِيهِ اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ (ترمذی کتاب الجنائز باب ما يقول في الصلاة على الميت 1024) ابو ابراھیم الا شھلی اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی نیلم جب جنازہ پڑھاتے تو یہ دعا کرتے۔اے ہمارے خدا! ہمارے زندوں کو اور ہمارے وفات پانے والوں کو ، ہم میں سے جو حاضر ہیں اور جو غائب ہیں، ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو سب کو بخش دے۔حضرت ابو ہریرہ سے بھی ایسی ہی روایت ہے ، اس میں مزید یہ ہے کہ ”اے ہمارے اللہ ! جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو تو ہم میں سے وفات دے اس کو ایمان پر وفات دے“۔