حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 453 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 453

453 565 - عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِنَّ اللهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا النَّجَ، وَلْيُحِلَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ، فَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ (مسلم کتاب الصيد باب الامر باحسان الذبح والقتل۔۔۔3601) حضرت شداد بن اوس کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی الی یکم سے دو باتیں یادر کھی ہیں۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز سے احسان کو فرض کیا ہے۔جب تم قتل کرو تو اچھے طریق سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو تو اچھے طریقہ سے ذبح کرو۔تم میں سے جو کوئی ذبح کرنا چاہے وہ اپنی چھری تیز کرے اور اپنے ذبح ہونے والے جانور کو آرام پہنچائے۔566 - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِ الشَّفَارِ، وَأَنْ تُوَارَى عَنِ الْبَهَائِمِ وَقَالَ إِذَا ذَبَحَ أَحَدُكُمْ، فَلْيُجْهِزْ ابن ماجه كتاب الذبائح باب اذا ذبحتم فأحسنوا الذبح (3172) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللی یم نے چھری تیز کرنے کا اور اسے جانوروں سے چھپانے کا ارشاد فرمایا اور فرمایا کہ جو کوئی تم میں سے ذبح کرے وہ پوری تیاری اور تیزی سے کرے۔