حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 389 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 389

389 اس پر آپ صلی علیم نے فرمایا مومن کبھی تلوار سے جہاد کرتا ہے اور کبھی زبان سے۔اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم اس وقت (بذریعہ ہجو یہ اشعار) ایک طرح سے انہیں تیروں سے چھلنی کر رہے ہو۔462 - عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ المَشَاهِدِ وَقَدْ دَمِيَتْ إِصْبَعُهُ، فَقَالَ: هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعُ دَمِيتِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ (بخاری کتاب الجهاد باب من ينكب في سبيل الله 2802) اسود نے جندب بن سفیان سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ میں شریک تھے۔آپ کی انگلی زخمی ہو گئی تو آپ نے یہ شعر پڑھا تو ایک انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی ہے اور جو تجھے تکلیف پہنچی ہے وہ اللہ کی راہ میں ہے تفریح و مزاح اور ورزش 463ـ عن قتادةَ قَالَ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ: هَلْ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَكُونَ؟ قَالَ نَعَمْ وَالْإِيمَانُ فِي قُلُوبِهِمْ أَعْظَمُ مِنَ الْجَبَلِ۔وَقَالَ بِلَالُ بْنُ سَعْدٍ: أَدْرَكْتُهُمْ يَفْتَذُونَ بَيْنَ الْأَغْرَاضِ وَيَضْحَكُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ كَانُوا رُهْبَانًا (مشكاة كتاب الادب باب الضحك ، الفصل الثالث 4749) حضرت قتادہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی علم کے صحابہ کبھی ہنستے بھی تھے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ہاں ہنستے تھے اور ایمان ان کے دلوں میں پہاڑ سے بھی عظیم تر تھا اور بلال بن سعد بیان کرتے ہیں کہ میں نے انہیں تیر اندازی کی مشق کرتے اور اس دوران ایک دوسرے پر ہنستے بھی