حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 388 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 388

388 حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ٹیم کے پاس شعر کے اچھے یا برے ہونے کا ذکر ہوا تو آپ صلی فیلم نے فرمایا شعر ایک اند از کلام ہے جو اشعار عمدہ اور پاکیزہ مضامین پر مشتمل ہیں وہ اچھے ہیں اور جو گھٹیا اور مخش مطالب کے حامل ہیں وہ برے اور مخرب اخلاق ہیں۔460 - عَنْ عَمْرِو بْنِ الشّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ رَدِفَتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَىءٍ ؟ قُلْتُ نَعَمْ، قَالَ هِيهُ فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا فَقَالَ هِيهُ ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ بَيْتًا فَقَالَ هِيهُ حَتَّى أَنْشَدُتُهُ مِائَةً بَيْتٍ (مسلم کتاب الشعر باب في انشاء الاشعار و بیان اشعر كلمة۔۔۔4171) عمرو بن شریہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایک دن میں رسول اللہ صلی نیلم کے پیچھے سوار تھا۔آپ صلی کلام نے فرمایا کیا تمہیں امیہ بن ابی ملت کے کچھ اشعار یاد ہیں ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔آپ نے فرمایا سناؤ تو میں نے آپ کو ایک شعر سنایا۔آپ نے فرمایا اور سناؤ۔میں نے پھر ایک شعر سنایا۔آپ نے فرمایا اور پڑھو یہانتک کہ میں نے آپ صلی علیکم کو ایک سو 100 شعر سنائے۔461ـ عن كعب بن مالكٍ أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قد أُنزِلَ فِي الشعرِ مَا أَنْزَلَ۔فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَعَالَمَا تَرْمُونَهُمْ بِهِ نَفْحَ النَّبْلِ (مشكاة كتاب الادب باب البيان و الشعر الفصل الثاني 4795) حضرت کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی الی علم سے عرض کیا کہ حضور شعر اور شعراء کے بارہ میں جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے اس کا علم تو حضور کو ہے ( پھر میں کس طرح بذریعہ اشعار کفار کی ہجو لکھوں )