حدیقۃ الصالحین — Page 349
349 بچے کے چچا یعنی عورت کے دیور سے اس کا رشتہ کر دیا۔(یعنی شادی کے معاملہ میں لڑکی کی پسند اور اس کی مرضی کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے)۔-389- عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِ أَهْلَهُ قَالَ بِاسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنْبِ الشَّيْطَانَ مَا رزَقْتَنَا، فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرُ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا بخاری کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اتي اهله (6388) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ال یکم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے تعلق قائم کرتے وقت یہ دعا مانگے : اللہ کے نام کے ساتھ ، اے میرے اللہ ہمیں شیطان سے بچا اور اس بچے کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ جو تو ہمیں عطا کرے۔اگر ان کے لئے کوئی بچہ مقدر ہوا تو شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِ أَهْلَهُ، قَالَ بِاسْمِ اللهِ ، اللهُمَّ جَنِبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَيْبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَفَتَنَا، فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدِّرُ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا (مسلم کتاب النکاح باب ما يستحب ان يقوله عند الجماع 2577) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ کہے۔اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تو ہمیں عطا فرمائے اس کو بھی شیطان سے بچا۔اگر ان دونوں کے لئے اس میں کوئی اولاد مقدر ہے تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔