حدیقۃ الصالحین — Page 342
342 378 - عَنْ مُسَاوِرٍ الْحِمْيَرِي، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ أَيُّهَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ ابن ماجه كتاب النکاح باب حق الزوج على المرأته 1854 حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی یہ کم کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ جو کوئی عورت ایسی حالت میں فوت ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو وہ جنت میں داخل ہو گئی۔379 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَصُومَ وَزَوْجُهَا هَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تَأْذَنَ فِي بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ (بخاری کتاب النکاح باب لا تأذن المرأة في بيت زوجها لاحد الا باذنه 5195) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزے نہ رکھے اور اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر کے اندر نہ آنے دے۔380- عن أبي هريرةَ، عَن النَّبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ كُنتُ أمرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأحَدٍ لأمَرْتُ المرأة أن تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا (ترمذی ابواب الرضاع باب ما جاء فى حق الزوج على المراة 1159) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی یم نے فرمایا اگر میں کسی کو حکم دے سکتا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے تو عورت کو کہتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔