حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 340 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 340

340 اولاد اور آپ کے اموال کی حفاظت کرتی ہیں اور سوت کات کر آپ کے کپڑے بنتی ہیں، آپ کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔کیا مر دوں کے ساتھ ہم ثواب میں برابر کی شریک ہو سکتی ہیں؟ جبکہ مرد اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور ہم اپنی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔نبی صل اللہ کی اسماء کی یہ باتیں سن کر صحابہ کی طرف مڑے اور انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اس عورت سے زیادہ عمدگی کے ساتھ کوئی عورت اپنے مسئلہ اور کیس کو پیش کر سکتی ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا حضور ہمیں تو گمان بھی نہیں تھا کہ کوئی عورت اتنی عمدگی کے ساتھ اور اتنے اچھے پیرایہ میں اپنا مقدمہ پیش کر سکتی ہے۔پھر آپ صلی اللہ کی اسماء کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اے خاتون (محترم) اچھی طرح سمجھ لو اور جن کی تم نمائندہ بن کر آئی ہو ان کو جا کر بتا دو کہ خاوند کے گھر کی عمدگی کے ساتھ دیکھ بھال کرنے والی اور اسے اچھی طرح سنبھالنے والی عورت کو وہی ثواب اور اجر ملے گا جو اس کے خاوند کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر ملتا ہے۔أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ الأَنْصَارِيَّةُ۔۔۔۔۔۔رَوَى عَنْهَا أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: إِنِّي رَسُولُ مَنْ وَرَائِي مَنْ جَمَاعَةِ نِسَاءِ المُسْلِمِينَ، كُلِّهِنَّ يَقُلْنَ بِقَوْلِي، وَعَلَى مِثْلَ رَأْيِي، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَعَثَكَ إِلَى الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، فَآمَنَّا بِكَ وَاتَّبَعْنَاكَ، وَنَحْنُ مَعْشَرُ النِّسَاءِ مَقْصُورَاتُ مُخَدَّرَاتُ، قَوَاعِدُ بُيُوتٍ وَمَوَاضِعُ شَهَوَاتِ الرِّجَالِ، وَحَامِلَاتُ أَوْلَادِهِمْ، وإِنَّ الرِّجَالَ فُضَلُوْا بِالْجُمُعَاتِ وَشُهُودِ الجَنَائِزِ وَالْجِهَادِ، وَإِذَا خَرَجُوْا لِلْجِهَادِ حَفِظْنَا لَهُمْ أَمْوَالَهُم وَرَبَّيْنَا أَوْلَادَهُمْ، أَفَنُشَارِكُهُم فِي الأَجْرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: هَلْ سَمِعْتُمْ مَقَالَةَ امْرَأَةٍ أَحْسَنَ سَوَالًا عَنْ دِينِهَا مِنْ هَذِهِ ؟ فَقَالُوا بَلَى وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصرِفِي يَا أَسْمَاءُ وَأَعْلِمِي مَنْ وَرَانَكِ مِنَ اليَسَاء أَنَّ حُسْنَ تَبَغُلِ إحْدَاكُنْ لِزَوْجِهَا،