حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 334 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 334

334 ایسا تقوی اختیار کرو جیسا اس کے تقوی کا حق ہے اور ہر گز نہ مر و مگر اس حالت میں کہ تم پورے فرمانبر دار ہو۔اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں (کے تقاضوں) کا بھی خیال رکھو یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقوی اختیار کرو اور صاف سیدھی بات کیا کر ووہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً اُس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔367ـ عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالْغِرْبَالِ ابن ماجه کتاب النکاح باب اعلان النكاح (1895) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی للہ ہم نے فرمایا یہ جو نکاح ہے اس کا اعلان کیا کرو اور اس (موقع) پر دف بجایا کرو۔368ـ عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا زَفَتِ امْرَأَةً إِلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ، مَا كَانَ مَعَكُمْ لَهُوَ؟ فَإِنَّ الأَنْصَارَ يُعْجِبُهُمُ اللَّهُمُ (بخاری کتاب النکاح باب النسوة اللاتى يهدين المرءة الى زوجها 5162) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک عورت کو دلہن بنا کر ایک انصاری کے گھر بھجوایا۔اس پر اللہ کے نبی صلی الم نے فرمایا اے عائشہ ! رخصتانے کے اس موقع پر تم نے گانے بجانے کا اہتمام کیوں نہیں کیا حالانکہ انصار شادی کے موقع پر گانے بجانے کو پسند کرتے ہیں۔( یعنی ہلکے پھلکے اچھے گانے اور ہنسی مذاق کا شریفانہ اہتمام شادی کے موقع پر پسندیدہ ہے یہ منع نہیں)۔