حدیقۃ الصالحین — Page 333
333 365 - عَنِ الأَعْرَجِ، قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: يَأْثرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ ولا يخطب الرّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنكِحَ أَوْ يَخْرُكَ (بخاری کتاب النکاح باب لا يخطب على خطبة اخيه حتى ينكح 5144۔5143) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ہیں ہم نے فرمایا کہ کوئی آدمی اپنے بھائی کی منگنی کے پیغام پر پیغام نہ بھیجے جب تک اس کا فیصلہ نہ ہو جائے کہ وہ نکاح کرے گا یا اس رشتہ کو چھوڑ دے گا۔366۔عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةَ الْحَاجَةِ يَعْنِي: النِّكَاحَ : أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَسْتَهْدِيهِ، مَنْ يَهْدِى اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَنَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَنَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ، وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران: 103) وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا، (النِّسَاء: 2) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا، يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ، وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ، وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (الْأَحْزَاب: 72،71) (مسند ابی حنیفه ، کتاب النکاح ، باب بيان خطبة النكاح 256) حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیکم نے نکاح کے موقعہ پر اس طرح خطبہ نکاح پڑھنا سکھایا ہے۔کہ ہر قسم کی تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہے سو ہم اس کی حمد کرتے ہیں اور اسی سے مدد چاہتے ہیں اور اس سے بخشش مانگتے ہیں اور اس سے ہدایت کے طلب گار ہیں کیونکہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے اللہ گمراہ قرار دے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اور ہم یہ گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم یہ بھی گواہی دیتے ہیں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اس کے بعد آپ صلی للی کم نے ان آیات کے پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔(جن کا ترجمہ یہ ہے کہ) اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا