حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 3 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 3

3۔2۔3۔4۔5۔6 ریاض الصالحین سے جو احادیث اخذ کی گئی ہیں ان کے حوالہ جات پوری چھان بین اور تبع کے بعد ہر حدیث کے آخر پر درج کر دئے گئے ہیں۔(ریاض الصالحین میں کتب احادیث کے اسماء پر ہی اکتفاء کی گئی ہے مکمل حوالہ درج نہیں ہے) انتخاب میں بالخصوص ایسے مسائل سے متعلق مختلف احادیث جو مسلمانوں میں ما بہ النزاع ہیں اکٹھی کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے مختلف پہلوؤں پر یکجائی نظر ڈالتے ہوئے قارئین کو صحیح نتیجہ پر پہنچنے میں آسانی ہو۔ترجمہ نہایت ہی سلیس اور بامحاورہ ہے لیکن ایسا آزاد بھی نہیں کہ اصل مفہوم کے بدلنے کا خطرہ لاحق ہو جائے بلکہ اول سے آخر تک آنحضور صلی علی کرم کے مفہوم کو حتی الامکان محفوظ صورت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم چونکہ ہر ترجمہ خواہ کیسا ہی اعلیٰ اور محتاط ہو بعینہ اصل کے مطابق ہو نا نا ممکن ہے اس لیے اس بشری کمزوری کا اس ترجمہ میں بھی پایا جانالائق در گزر ہے۔اخلاقی حالت کے اعتبار سے مسلمان معاشرے کی روز بروز گرتی ہوئی حالت کو سنبھالنے کی خاطر حتی الامکان ایسی اخلاقی تعلیم پر مشتمل احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنی تاثیر اور روحانی لطافت کے اعتبار سے ایک نمایاں شان رکھتی ہیں اور بعید نہیں کہ بہت سے پڑھنے والوں کے قلوب میں ایک روحانی انقلاب برپا کر دیں۔اگر چہ مضامین کے لحاظ سے یہ مجموعہ بہت وسیع ہے لیکن حجم کے اعتبار سے اتنا بڑا نہیں کہ اس کا خریدنا اور پڑھنا عوام الناس کے لیے مشکل امر ہو ہو۔اس کتاب کی تیاری کے دوران مکرم و محترم ملک سیف الرحمان صاحب کے علاوہ مکرم و محترم سید شمس الحق صاحب شاہد کار کن دفتر افتاء کی محنت کا بھی بہت دخل ہے۔انہوں نے دفتری اوقات کے بعد اپنے فارغ وقت کا ایک قابل ذکر حصہ لمبے عرصہ تک اس کام کے لیے وقف کئے رکھا۔کاپی اور پروف کی تصحیح کے سلسلہ میں بھی انہوں نے بہت محنت اٹھائی ہے۔