حدیقۃ الصالحین — Page 123
123 حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھاتے اور یہ دعا کرتے "اے میرے اللہ! میں گمراہ ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اسی طرح گمراہ کیے جانے سے بھی۔پھلنے اور پھیلائے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ظالم اور مظلوم بننے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے بھی کہ میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں اور اس پر زیادتی کروں یا مجھ سے ایسا نارواسلوک کیا جائے“۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِنَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ فَقَالَ بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةً إِلَّا بِاللَّهِ (ابوداؤد کتاب الادب باب ما يقول اذا خرج من بيته 5095) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا جب کوئی آدمی اپنے گھر سے نکلے تو کہے ” اللہ کے نام کے ساتھ (شروع کرتا ہوں) میں اللہ پر ہی تو کل کرتا ہوں، اللہ کے سوا نہ (برائی) ہٹانے کی طاقت اور نہ (بھلائی) دینے کی قوت ہے“۔94ـ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتَّقَى، وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى (مسلم کتاب الذكر والدعاء والتوبة باب التعوذ من شر ما عمل و من شر ما لم يعمل 4884) حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیہم یہ دعا کیا کرتے تھے اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت اور تقویٰ اور عفت اور غناء طلب کرتا ہوں۔