حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 122 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 122

122 92 عَنْ خَالِدِ بْن أبي ،عمران أَنَّ ابْن عُمَرَ، قَالَ قَلْمَا كَانَ رَسُولُ الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّم يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَدْعُوَ بِبُؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ لِأَصْحَابِهِ اللَّهُمَّ اقْسِمُ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ اليَقِينِ مَا تُهَوَنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتَعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا، وَاجْعَلْهُ الوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلُ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمَنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلَّطَ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمْنَا (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فى عقد التسبيح باليد (3502) حضرت ابن عمررؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ لی لی کہ جب کبھی کسی مجلس سے اٹھتے تو اپنے اصحاب کے لیے یہ دعا کرتے ”اے میرے اللہ ! تو ہمیں اپنا خوف عطا کر جسے تو ہمارے اور گناہوں کے درمیان روک بنادے اور ہم سے تیری نافرمانی سر زد نہ ہو اور ہمیں اطاعت کا وہ مقام عطا کر جس کی وجہ سے تو ہمیں جنت میں پہنچا دے اور اتنا یقین بخش کہ جس کی وجہ سے دنیا کے مصائب تو ہم پر آسان کر دے۔اے میرے اللہ ! ہمیں اپنے کانوں، اپنی آنکھوں اور اپنی طاقتوں سے زندگی بھر صحیح صحیح فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔اور ہمیں اس بھلائی کا وارث بنا۔اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے تو ہمارا انتقام لے۔جو ہم سے دشمنی رکھتا ہے اس کے بر خلاف ہماری مدد فرما۔اور دین میں کسی ابتلا کے آنے سے بچا۔اور ایسا کر کہ دنیا ہمارا سب سے بڑا غم اور فکر نہ ہو اور نہ یہ دنیا ہمارا مبلغ علم ہو ( یعنی ہمارے علم کی پہنچ صرف دنیا تک ہی محدودنہ ہو)۔اور ایسے شخص کو ہم پر مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے اور مہربانی سے پیش نہ آئے“۔93 عَنْ أَمْ سَلَمَةَ، قَالَتْ مَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْنِي قَةٌ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ، أَوْ أَضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ، أَوْ أَزَلَّ، أَوْ أَظْلِمَ، أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَجْهَلَ، أَوْ يُجْهَلَ عَلَى (ابوداؤد کتاب الادب باب ما يقول اذا خرج من بيته 5094)