ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 177 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 177

122 جن کے نزدیک صرف نیت ہی کافی ہے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد سے استدلال کیا ہے:۔إنما الأَعْمَالُ بِالنِّيَّات جن کے نزدیک نیست بغیر الفاظ کے بے معنی ہے انہوں نے رسول اکرم صلی شود علیہ وسلم کے اس ارشاد سے استدلال کیا ہے۔رُفِعَ عَنْ أُمَّتِي الخَطَاء وَالنِّسْيَانُ وَمَا حَدَ لَتْ بِهِ أَنْفُسُهَا اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ الفاظ کے بغیر نیت حدیث نفس ہے اور اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دھیں کے ساتھ تعلقات زوجیت قائم ہو چکے ہوں) یہ کہے کہ " تمہیں طلاق ہے اور اس سے اس کی نیت طلاق بائن کی ہو۔اور اسکی بیوی نے اس طلاق کے لئے کوئی معاوضہ بھی ادا نہ کیا ہو تو کیا یہ طلاق بائن ہوگی یا رجعی ؟ اس بارہ میں بعض فقہاء کا یہ مذہب ہے کہ یہ طلاق بائن ہوگی۔اور بعض۔یہ کا یہ مذہب ہے کہ یہ رجعی طلاق ہوگی۔طلاق کے متعلق صریح بحث کے بعد اب غیر صریح الفاظ کی بحث کی جاتی ہے بغیر صریح الفاظ وہ طلاق جو غیر صریح الفاظ میں ہو اس کی دو قسمیں ہیں۔(1) وہ الفاظ جن میں طلاق کا واضح کنایہ موجود ہو (۲) وہ الفاظ جن میں طلاق کا واضح کتابہ موجود نہ ہو۔امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ اگر واضح کنایہ استعمال کرنے کے بعد خاوند یہ دعوی کرے کہ اس نے طلاق کی نیت نہ کی تھی تو اس کی بات تسلیم نہ کی جائے گی له ترجمہ : اعمال صرف نیتوں کے ساتھ ہوتے ہیں دیعنی اعمال کے نتائج کا انحصار نیتوں پر ہے؟ د بخاری باب كيف كان بدء الوحی الی رسول الله صلى اله علیه وسلم ترجمہ :۔میری امت سے خطا بھول چوک اور برے خیالات جو صرف ذہن سے گزریں اور ان پر عمل نہ ہو معاف کئے گئے ہیں۔