ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 109 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 109

1۔4 غرم لِزَوْجِهَا عَلَى وَلِيهَا جو لوگ صحابی کے قول سے حجت پکڑتے ہیں وہ اس قول کی بناء پر عیب کی وجہ سے فسخ نکاح کے قائل ہیں۔جولوگ قیاس کی وجہ سے فسخ نکاح کے قائل ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ چونکہ نکاح بیچ کے مشابہ ہے اس لئے جس طرح بیع کسی عیب کی وجہ سے رو کی جاسکتی ہے، اسی طرح نکاح بھی عیب کی وجہ سے فسخ ہو سکتا ہے۔جو لوگ اس قیاس کو نہیں مانتے وہ اس پر یہ اعتراض کرتے ہیں۔کہ نکاح بیع کے مشابہ نہیں ہے۔اگر ایسا ہوتا تو ین عیوب کی وجہ سے بیچ رو ہو سکتی ہے انہی ٹیوب کی وجہ سے نکاح بھی فسخ ہونا چاہیئے۔حالانکہ کوئی بھی اس طرح کی مناسبت کا قائل نہیں ہے۔صورت دوم کے متعلق امام مالک اور امام شافعی کا اس بات پر اتفاق ہے کہ فسخ نکاح چار عیوب کی وجہ سے ہوتا ہے۔(۱) جنون - (۲) جدام - (۳) برص - (۴) اندام نہانی میں کوئی ایسی بیماری میں کی وجہ سے مجامعت نہ ہو سکتی ہو۔مثلاً عورت کو قرن یا رتق (شرمگاہ کا بند ہونا) اور مرد کو عنین دنا مردی) یا خصی ہونے کی بیماری ہو۔اصحاب مالک نے چار عیوب میں اختلاف کیا ہے۔(۱) سواد - (۲) قرتح (۳) مند یا ناک سے بدبو آنا۔(۴) شرمگاہ سے بدبو آنا۔ایک قول یہ ہے کہ ان عیوب کی وجہ سے نکاح فسخ ہوگا۔اور ایک قول یہ ہے کہ فسخ نہ ہو گا۔کے ترجمہ :- اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور اسے جنون یا جذام یا برص یا قرن کی بیماری ہو تو اس عورت کا خاوند کے ذمہ پورا مہر ہوگا۔اور عورت کا ولی بطور تاوان کے اس کے خاوند کو ادا کریگا۔نوٹ قرن سے مراد عورت کی اندام نہانی میں پیدائشی طور پر کسی ایسی روک کا پیدا ہونا جسکی موجودگی میں ہی ہمت نہ ہو سکے۔سواد دانتوں کی بیماری ہے یعنی دانتوں کا سیاہ ہونا۔یر قان یعنی رنگ کے زرد ہونے کو بھی سواد کہتے ہیں۔سے قریع - گنجا پن۔