ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 107
وَهِنْدَبِهَا كَافِرَ فَاخَذَتْ بِلِقييم وَقَالَتِ اقْتُلُوا الشيخ الضَّالَ ثُمَّ أَسْلَمَتْ بَعْدَهُ بِاَيَّامٍ فَاسْتَقَرَا عَلَى نِكَاحِهِمَا قیاس جو عام حکم کے خلاف ہے۔وہ یہ ہے کہ عورت خواہ مرد سے پہلے اسلام قبول کرے یا بعد میں عقلاً ان دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیئے۔اسی طرح اگر عورت کی عدت کا مرد سے پہلے اسلام قبول کرنے میں لحاظ رکھا جاتا ہے تو مرد سے بعد اسلام قبول کرنے میں بھی اس کا لحاظ رکھا جانا چاہیئے۔له ترجمه: - سفیان بن حرب اپنی بیوی مصور بنت عتبہ سے قبل مسلمان ہوئے۔آپ نے مر ظہران میں اسلام قبول کیا۔اس کے بعد مگر واپس آئے اور ان کی بیوی ہند مکہ میں ہی ابھی کفر کی حالت میں تھی اس نے آپ کی داڑھی کو پکڑ کر کہا کہ اس گمراہ بوڑھے کو قتل کرو اس کے کچھ دنوں بعد ھند نے بھی اسلام قبول کیا تو وہ دونوں اپنے پہلے نکاح پر قائم رہے۔