گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 13 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 13

۱۳ و آسودگی کے سکون قلب ایک اندرونی کیفیت ہے جس کو پانے کیلئے ہر کوئی خواہش کرتا ہے مگر بہت تھوڑے ہیں جو اس کو پاتے ہیں اکثر وہ لوگ جن کو اشتعال انگیزی کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ بے چینی اور مایوسی کا کم و بیش اظہار کرتے ہیں حقیقی سکون قلب کا اظہار انسان کے کردار سے نمایاں ہوتا ہے اور اسکا اظہار انسان کی آواز رفتار اور دیگر جسمانی حرکات سے بھی ہوتا ہے یه در حقیقت آسمانی نعمت ہے جو انسان کے اندر سکونت پذیر ہوتی ہے اور ہماری شخصیت کو چوبیس گھنٹے رنگین رکھتی ہے روح کا سکون ایک ایسی خصوصیت ہے جسے ہر کوئی اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے = نفس۔اس امر میں کامیابی کے حصول کے لئے ضروری اجزاء یہ ہیں۔دعا۔دماغی توجہ ضبط ن پختگی۔ارادہ اور استقلال۔یہ صفات یقیناً انسان کو اپنی طرف اڑا کر لے جائیں گی اور وہ جلد ہی ایک عظیم انقلاب اپنے اندر محسوس کریگا اپنی کو ششوں کے اولین ثمرات سے وہ مطمئن نہ ہو گا چنانچہ وہ مزید ترقی کے لیئے خواہش اور کوشش کر تار ہیگا اور ہمیشہ اپنے اعمال میں احتیاط برتے گا تا ذرا سی لغزش بھی اس کے روحانی توازن کو بگاڑ نہ دے اور جوں جوں وہ ترقی کرے گا سکون اور اطمینان اسکے خیالات اور اعمال پر اسقدر حاوی ہوں گے کہ اس کو ہر وقت چوکس رہنے کے لئے مزید کوشش اور احتیاط در کار نہ ہو گی اور یہ چیز اس کی فطرت ثانیہ بن جائیگی۔جس شخص کو سکون قلب حاصل ہوتا ہے وہ دنیا کی تکالیف اور دکھوں سے آزاد نہیں ہو جاتا ایسا شخص ان تکالیف سے خوب واقف ہوتا ہے مگر ان کو نہایت سکون سے قبول کرتا ہے اور دیکھنے