گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 132 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 132

۱۳۲ اسلئے اسے بھی کما حقہ عزت دینی چاہئے خدا کا خادم ہو نیکی حیثیت سے ایک احمدی خدا کا تابعدار ہوتا ہے خدا کے احکامات پر عمل کرنے میں وہ حد سے زیادہ محتاط ہوتا ہے نیز وہ خدا کی ناراضگی مول لینے میں بہت ہی محتاط ہو تا ہے وہ نماز با قاعدگی سے ادا کرتا ہے۔اور روزے رکھتا ہے۔زکوۃ دیتا ہے وہ دوسری مالی ادائیگیاں کرتا ہے جنکا اسلام نے حکم دیا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے تمام خلفاء کی ہدایات کے مطابق چندے فراخدلی سے دیتا ہے وہ جوا کھیلنے۔ڈانسنگ۔وائن۔خنزیر۔سود پر رقم دینے۔جھوٹ بولنے۔غیبت۔اور دھو کا قریب سے پر ہیز کرتا ہے وہ تمام دوسری ممنوعہ چیزوں سے بھی احتراز کرتا ہے نیز خدا کی اطاعت ہمیشہ اسکا مطمح نظر ہوتا ہے۔اسلام کا محا فظ مذہب اسلام پر اس وقت ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں اس کے دشمن اپنی جہالت کے باعث یا تعصب کی بناء پر اسے بد نام کرنیکی پوری سعی کر رہے ہیں اسلام شاید آج واحد دین ہے جس کو سب سے زیادہ غلط رنگ میں روئے زمیں پر پیش کیا گیا ہے احمدی نہ صرف اپنی اصلاح کیلئے اسلام کے بارہ میں علم اور معلومات حاصل کرتا ہے بلکہ وہ اسکے معترضین کے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے اپنے آپکو تیار کرتا ہے اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسلام انسان کا بنایا ہوا مذ ہب ہے جسمیں کوئی روحانیت نہیں ہے اس کے بر عکس احمدی اپنی زندگی میں یہ بات ثابت کرتا ہے کہ اسلام ایسا زندہ مذہب ہے جو ایک انسان کے کردار کو خوبصورتی سے مزین اور روح کو پاک کرتا ہے ایک احمدی مثالی کردار اپنے اندر پیدا کر نیکی پوری سعی کرتا ہے کیونکہ کسی دوسری چیز سے زیادہ اس کے عمل سے اسلام کی روحانیت زیادہ ثابت ہوتی ہے احمدی اسلام کا دفاع اپنی