گلدستہٴ خیال — Page 131
۱۳۱ دنیوی سفیر جس حکومت کی نمائندگی کرتا ہے وہ اپنی حکومت کا امتیازی نشان ہو تا ہے اسی طرح احمد ی کو احمدیت کا سفیر ہونے کے ناطے سے اسکی تعلیمات کا نشان ہو نا چاہئے اسلام کا مبلغ سید المرسلین خاتم الانبیاء آنحضرت ﷺ خدا کے رسول تھے جکو خدا نے نوع انسانی کی رشد و ہدایت کے لئے آخری پیغام دیکر بھیجا۔یہ ایک احمدی کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے مذہب کی تعلیم دوسروں تک پہنچائے اور جب بھی موقعہ ملے وہ اپنے مسلمان بھائیوں کو احمدیت کا پیغام سمجھا نیکی کوشش کرے اور انکو مشورے دے۔یہ بات قرآنی تعلیم کے عین مطابق ہے جیسا کہ قرآن کریم میں مسلمانوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو نصائح کریں جماعت احمد یہ اسلام کا پیغام ہر شخص تک پہنچانے اور اسکی تشریکی وضاحت کرنے میں مصروف کار ہے نیز یہ اس دن کو قریب لانے کی کوشش کر رہی ہے جب مذہب اسلام دنیا کا غالب مذہب ہو گا ایک احمدی اسلام کا مبلغ ہے وہ ہر زید و بحر کو تبلیغ کرتا ہے اور کامیاب تبلیغ کا ایک گڑ یہ ہے کہ وہ اس بات پر خود عمل کرے جسکی وہ تبلیغ کرتا ہے۔یہ بات وہ بخوبی جانتا ہے کیونکہ یہ بات قرآن مجید کا خلاصہ ہے چنانچہ تبلیغ کے میدان میں یہ امر کا میابی کی کنجی ہے اسلام کا خادم ایک احمدی اسلام کا خادم ہے۔بچے خادم کی دو خصوصیات ہوتی ہیں ایک تو وہ عزت کرتا ہے دوسرے وہ وفادار ہوتا ہے خدا کی عزت اور اسکی مخلوق کی عزت اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے خدا قادر مطلق ہے اور خدا ہی سب سے زیادہ عزت اور محبت کا مستحق ہے خدا کی مخلوق اسکی تخلیق ہے