گلدستہٴ خیال — Page 133
۱۳۳ اسلامی زندگی کے نمونہ سے کرتا ہے اسلام کا نمونه احمد ہی وہ ہے جسے روحانی صداقتوں سے اللہ نے خوب آگاہ کیا ہے جو دوسروں کیلئے ابھی تک پردہ راز میں ہیں۔یہ صداقتیں اسکے دل پر یوں منقش ہیں گویاوہ صرف خدا کی گود میں ہی سکون اور راحت پاتا ہے۔انسان ہونیکے ناطے سے وہ اپنے اعزہ اور دوستوں سے محبت ضرور کرتا ہے لیکن ان رشتوں کی کشش کے باوجود خدا تعالیٰ سے اپنی فرمانبرداری کو وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرتا ہے جب ایک احمدی صحیح معنوں میں سپاہی۔سفیر - مبلغ۔خادم۔محافظ بن جاتا ہے تب وہ اسلام کا کامل نمونہ بتا ہے جیسا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں : خدا انسان کی آنکه بن جاتا ہے جس کے ساتھ وہ دیکھتا ہے اور زبان ہو جا تا ہے جس کے ساتھ وہ بولتا ہے اور ہاتھ ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ حمله کرتا ہے اور کان ہو جاتا ہے۔جسکے ساتھ وہ سنتا ہے اور پیر ہو جا تا ہے جس کے ساتھ وہ چلتا ہے ( اسلامی اصول کی فلاسفی ) والسلام على مَن اتَّبَعَ الهُدى