گلدستہ — Page 80
A۔پڑھنے اور بہت پڑھے لکھے استادوں سے علم حاصل کرنے میں گزارتے جہاں کہیں سے سنتے کہ بہت پڑھا لکھا آدمی موجود ہے۔اس سے پڑھنے کے لئے لمبے لیے سفر کرتے بڑی مشکلیں برداشت کرتے بھوکے پیاسے رہتے مگر بڑی بڑی کتابیں پڑھتے ان کتابوں سے اُن کو پتہ لگ گیا تھا کہ قرآن اور حدیثوں میں جو مہدی کی آمد کا لکھا ہے وہ اسی زمانے میں آئے گا آپ نے حج ادا کیا اور مکہ اور مدینہ میں کئی سال رہے۔واپس اپنے وطن بھیرہ آئے یہاں سے جموں وکشمیر گئے اور وہاں کے راجہ کے طبیب (ڈاکٹر) مقرر ہوئے۔پھر آپ کو قادیان کے مرزا غلام احمد ( آپ پر سلامتی ہو) کی بابت علم ہوا کروہ کہتے ہیں کہ خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے اور میں ہی مہدی سیح ہوں تو فورا مان لیا اور سب سے پہلے جماعت میں شامل ہوئے۔حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) کو آپ سے سید محبت تھی۔بھیرہ سے قادیان بلا لیا آئے تو کچھ دنوں کے لئے مگر پھر حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی خواہش کے مطابق سب کچھ بھیرہ میں چھوڑ چھاڑ قادیان میں رہنے لگے۔آپ کو طبیب ہونے کی وجہ سے لوگوں کی خدمت کا بہت موقع ملا اتنے نیک تھے کہ سارا وقت نماز قرآن پڑھنے پڑھانے اور حدیث پڑھانے اور لوگوں کو دوائیں دینے میں گزرتا۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے حکم پر شوق سے عمل کرتے اسی لئے وہ ان کو صدیق کہتے۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا کے فوت ہو جانے کے بعد پہلے خلیفہ ہتے۔آپ کو خدا تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت پیار تھا۔خدا تعالیٰ بھی آپ سے پیار کرتا آپ کی دعاؤں کو سنتا اور آپ کی ہر ضرورت کو پورا فرماتا ہو اللہ کو خوش کرنے کے لئے ہر وقت اچھے کام کرتا ہے اُسے اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتا ہے۔آپ چھ سال خلیفہ رہے۔اور پھر خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا۔