گلدستہ

by Other Authors

Page 79 of 127

گلدستہ — Page 79

29 قدرت ثانیه آپ کو علم ہے کہ خدا تعالے اپنے نبی کب بھیجتا ہے۔جب کسی زمانے کے لوگوں میں بہت سی برائیاں آجائیں اسی طرح ہمارے زمانے میں ہوا مسلمان اسلام کو بھول گئے تھے اور بہت سی غلط باتوں کا نام اسلام رکھ لیا تھا اللہ تعالیٰ نے دین حق کی اصل تعلیم سکھانے کے لئے حضرت مسیح موعود مہدی موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کو بھیجا۔آپ کے ذمے بہت بڑا کام تھا۔بڑی ہمت، بہادری اور محنت سے آپ اپنی ساری زندگی به پاک کام کرتے رہے مگر انسان کو ایک دن خدا کے پاس جانا ہی ہوتا ہے پھر آپ کی وفات کے بعد سارے کام جو آپ شروع کر گئے تھے کون پورے کرتا اس کی تکمیل کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک طریقہ بنایا اور اس طریقے کا نام قدرت ثانیہ رکھا۔قدرت ثانیہ کا مطلب ہے کہ دوسری قدرت پہلی قدرت تو نبی کا تشریف لاتا ہوتا ہے اور دوسری قدرت اس کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے خلیفہ مقرر کرنا۔ساری جماعت کو ایک جگہ اکٹھا رکھنے اور ان کو اچھا بناتے کے کام کرتے اور دوسرے لوگوں کو خدا تعالے کا پیغام دینے کے لئے قدرت ثانیہ بہت بڑی برکت اور رحمت ہے۔حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) کے بعد جو آپ کے خلیفہ منتخب ہوئے اُن کا نام حکیم مولانا نورالدین صاحب اللہ آپ سے راضی ہو) تھا۔آپ بھیرہ میں پیدا ہوئے۔بچو! ان کو علم حاصل کرنے کا اتنا شوق تھا کہ سارا وقت کتابیں