گلدستہ

by Other Authors

Page 109 of 127

گلدستہ — Page 109

1۔9 ذریعہ پورا ہورہا ہے۔بچہ : میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً آپ زندہ ہیں۔اور ہر مردہ آپ سے زندگی پاتا ہے۔بے شمار سلام ہوں آپ پر اور آپ کے اصحاب پر اور آپ کے غلام پر جو انسانوں کو ہدایت دے رہا ہے۔اللهم صل على محمد وال محمد وبارك وسلم انك حمید مجید امی جان اب میں وفات سیج، ان کا دوبارہ آنا وغیرہ کے بارے میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں۔خدا کرے کہ میں ان تمام باتوں کو اپنے دوستوں کو بھی سمجھا سکوں۔ہاں وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہاری زبان میں ایسی تاثیر پیدا کیڑے۔اور تمھارے ذہن کو علیم سے بھر دے تم کو قوت عطا کرے کہ تم صحیح طور پر سب کو سمجھا سکو۔ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لو۔کہ اگر اس دنیا میں خدا تعالیٰ کسی کو زندہ رکھتا تو وہ ہما رے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اگر کسی کو دشمنوں سے معجزانہ رنگ میں بچانا مقصود ہوتا تو یہ حق بھی ہمارے آقا کا ہے۔جنہوں نے تمام انبیاء سے زیادہ دکھ اٹھائے۔اور اگر خدا تعالے نے کسی کو ساتویں آسمان پر اپنے داہنے ہاتھ بٹھانا ہوتا۔تو یہ مقام بھی صرف اور صرف ہمارے آقا کا ہے۔کیونکہ وہ اپنے خدا سے سب سے زیادہ پیار کرتے تھے اور خدا بھی ان کے ساتھ عشق رکھتا تھا۔کیونکہ آپ کی خاطر اس کائنات کی تخلیق کی گئی ، آپ کے نور نور محمدی سے تمام انبیاء حصہ لے کر دنیا میں پھیلے ہوئے گمراہی کے اندھیروں کو دور کرتے رہے قرآن پاک جیسی مقدس تعلیم کو تمام انسانوں کے مسائل کا نہ صرف حل بتایا بلکہ قیامت تک کے لئے یہ انسانیت کے لئے لائحہ عمل بھی ہے۔کیونکہ اس دورے کے