گلدستہ

by Other Authors

Page 110 of 127

گلدستہ — Page 110

11۔میں جہاں تک انسانوں نے ترقی کی ہے۔جو حالات پیدا ہونے والے ہیں۔ان سب پر صرف اور صرف یہ پاک تعلیم ہی روشنی ڈالتی ہے۔۔اور اب اس زمانے کے لئے جو سب سے بڑا فتنہ دجال اور یا جوج ماجونگ کا ہے۔اس کے بارے میں بھی تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کو بتاتے، ڈراتے آئے ہیں کہ اس سے بڑا فتنہ کبھی نہیں پھیلا۔اس فتنہ سے دنیائے انسانیت کو سنجات دلانے کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے پیارے آقا سیدنا و إمامنا حضرت خاتم النبيين صلى الله عليه وسلم کے ایک غلام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی (آپ پر سلامتی ہو) کو چنا جو ابن مریم بھی کہلائے۔ان کو مسیح کہا گیا۔وہ مہدی بھی ہیں۔یعنی ہدایت پا کر ہدایت دینے والے۔اس میسح و مہدی کو خدا تعالے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کے طفیل قوتیں اور طاقتیں عطا کیں۔دعا کا معجزہ دیا۔جس کے ذریعہ آپ نے انسانیت کو اس فتنہ سے نجات دلانے کے سامان پیدا کر دیئے۔اور جو بھی آپ کے دامن سے وابستہ ہوتا ہے۔وہ نہ صرف خدا تعالیٰ بلکہ پیارے آقا محمد مصطفے واحد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی عاشق بن کر اُن کے پیار سے حصہ لیتے ہوئے انسانوں کو نجات دلانے کے لئے نکل پڑتا ہے۔اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ اس دنیا میں کون زندہ ہے جس کی زندگی نمونز ہو۔جس کی تعلیم زندہ ہو جین کا مذہب تمام مذاہب کی سچائی اور ان کے انبیاء کی صداقت کا گواہ بنا ہو۔جسن کے اقوال اور سنت پندرہ سو سال گزرنے کے با وجود دہرائے جاتے ہوں جن کے اصحاب کے واقعات انسان اپنے